مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے امریکی وزارت خارجہ کی حالیہ رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرتا ہے اور الزام دوسرے ممالک پر عائد کرتارہتا ہے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جھوٹ پر مبنی رپورٹوں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ رامین مہمانپرست نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی جنایات کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ نے اسلام، عیسائی اور یہودی مذاہب کے حقوق کو واضح طور پر پامال کیا ہے ترجمانے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں امریکہ کے وحشیانہ جرائم اج کسی ملک اور کسی قوم پر پوشیدہ نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی رپورٹوں کی آج دنیا میں کوئی حیثيت نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ ، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرتا ہے اور امریکہ کی جھوٹ پر مبنی رپورٹوں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔
News ID 1194315
آپ کا تبصرہ